You are hereBlogs / admin's blog / سلام بزار اردو کميونٹي ويب سائٹ کا افتتاح

سلام بزار اردو کميونٹي ويب سائٹ کا افتتاح


By admin - Posted on 29 March 2008

اسلام عليکم قارئيبن اور سامعين کرام...

کچھ سالوں سے سلام بزار ايک اردو بلاگ شائع کرتا آيا ہے جو کہ ميں وقتاً فوقتاً لکهتا رہتا ہوں...ليکن ميں نے ديکها کہ اگر ميں اکيلا ہي اردو بلاگ لکهتا رہوں يا پوڈکاسٹ ريکارد کرتا رہوں تو اتني پابندي سے نہيں کر پاتا جتنا کہ ايک مزيدار ويب سائٹ ميں ہونا چاہئيے...اسليۓ اب سلام بزار اک نۓ مرحلے کا آغاز کر رہا ہے ... اور اب بخدمت ہے اردو آن لائين کميونٹي جو تمام اردو پڑهنے اور لکهنے والے لوگوں کے ليۓ ہے...يہاں آپ اردو بلوگ اور پوڈکاسٹ کے علاوه شعر و شاعري طنز و مزاح يعني اردو ادب سے متعلق مواد ملے گا...سلام بزار کو انٹرنيٹ پر اردو کا ايک اہم کردار ادا کرنا ہے اور ہميں اميد ہے کہ آپ سب اردو کے شائقين ہمارا ساتھ دينگے...سب سے پہلے تو آپ سب سے درخواست ہے کہ خود بهي رجسٹر ہوں اور اپنے دوست احباب کو بهي آگاه کريں...اسکے علاوه ايک اچهي اردو ويب سائٹ ميں آپ کيا چاہتے ہيں مجهے فيڈبيک فراہم کيجئے...

سلام بزار