You are hereBlogs / Hassas's blog
Hassas's blog
پاكستان كا مسيحا بالاآخر عمران خان ہي ہوگا
پاكستان كي سياست ميں يوں تو كئي ايسے ليڈر آئے۔ جنہيں بے پناہ شہرت ملي ۔قائد اعظم كے بعد
حساس کا سفرنامہ- قسط3
ایک غیر اسلامی سرزمین میں جب ایک پارسا یا گنہگار انسان قدم رکھتا ہے ، تو اسکے احساسات کافی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ۔ میں جب یہاں آیا تو ہر جانب ایک نئے مذہب کے لوگ، مختلف النسل کلچرز کو دیکھنے کا موقع ملا۔ ہر ہندوستانی مجھے اپنے جیسا لگتا تھا ۔ لوگ اکثر آپ کو انڈین کہکر پکارتے ہیں ۔ چنانچہ پہلی بات جس کا شدت سے مجھے احساس ہؤا۔ وہ یہ مجھے اپنے مذہبی ویلیوز کو از سر ِ نو اجاگر کرنا ہوگا ۔ نماز پڑھنے کو دل مچلنے لگا ۔ مسجد جانا ایسا لگتا تھا جیسے کسی نے پارٹی میں مدعو کردیا ہو ۔ نعتیہ ، تدریسی محافل کسی رحمت کی طرح محسوس ہونے لگیں۔ یہ احساس پاکستان میں رہتے ہؤئے خفیف تھا ۔ غالبا وہاں سارے ہی پاکس
حساس کا سفرنامہ - قسط2
ایک پاکستانی اور مسلمان ہونے کے ناطے جب میں پیلی مرتبہ امریکہ کی سرزمین میں آیا۔ تو ہر لحاظ سے مختلف ماحول کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں پر آپکو اپکی تعلیمات کے برعکس ہوتی بہت سی چیزیں دکھائی دیتی ہیں ۔ اشتہاری بورڈز اپکی آنکھوں کو شرمانے پر مجبور کردیتے ہیں ۔ تاہم ہر کوئی شخص مسکراہٹ شیئر کرنے میں حاتم طائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔ گڈ مارننگ، ہاؤ آر یو ، ہاؤ یو ڈوئن ، وٹس اپ تو جیسے انکے تکیہ ہائے کلام ہیں ۔ صبح ، دوپہر ، شام اور رات کے سلام ہروقت ان کی زبانوں سے نکلنے کے لئے بےتاب رہتے ہیں ۔ کبھی کبھی سوچتا ہوں ۔ ہر شخص کو چاہے یہ لوگ جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں ۔ ان الفاظ کا سہارا لیکر اپنا گروی
حساس کا سفرنامہ
کراچی یونیورسٹی سے 1992 میں ماسٹرز کرنے کے بعد میں امریکہ کے شہر نیویارک پہنچا اور ایک نئی طرز کی دنیا سے روشناس ہوا۔ آنکھیں حیرت زدہ تب بھی تھیں ۔ اب بھی ہیں ۔ اس وقت کا امریکہ دنیا کے ممالک کا دوست تھا۔ آج دوست کے انداز میں رنگ تحکمانہ کا عنصر زیادہ نمایاں ہے ۔ اندر سے ڈیموکریٹک اور باہر سے امپیرئلسٹک ہونے کا الزام سر لئے ہؤئے ہے ۔ یقینا کچھ باتیں ایسی ہیں جس کے باعث قدرت نے ابھی بھی اسے دنیا کے حاکم اعلیُ کا سا درجہ دے رکھا ہے ۔ من حیث القوم ان کے اندر جھوٹ بولنے کا عنصر انتہائی خفیف ہے ۔ کرپشن کی مقدار ہے مگر کم ۔ عام عوام اسکی دستبرد سے محفوظ ہیں ۔ اشرافیہ اس لت میں اکثر پائے جاتے ہیں او
حساس کی جانب سے ہزار سلام قارئین ِ سلام بازار کو
آج پہلی مرتبہ مجھے بھی کسی اردو ویب سائٹ کا کولمبس بننے کا اعزاز حاصل ہؤا ۔ اس سائٹ نے وہ آیا ، دیکھا اور مجھے فتح کرلیا کے مصداق مجھے اپنا گرویدہ کرلیا
سو اک اور گرفتار محبت تمام اہلیان ِ اردو سائٹ کو آداب و تسلیمات کہتا ہے ۔ اور اپنے میڈن بلاگ کے سفر کا آغاز کرتا ہے ۔