ايک مسئلہ اور اسکا حل

چند ماه قبل سلام بزار اردو کميونٹي کا افتتاح کيا...اسکے بعد کچھ مصروفيت کي وجہ سے ميں سلام بزار پر زياده توجہ نہ دے سکا...اور جب آپ لوگوں نے اپنے نام درج کرواۓ تو آپکو فوراً بلاگنگ کي اجازت مل جاني چاہيۓ تهي ليکن ميري کچھ غلطي کي وجہ سے ايسا نہ ہوا اور آپ لوگ بلاگ نہ کر پاۓ...ميں معذرت خواه ہوں...اب ميں نے يہ مسئلہ حل کر ديا ہے...

سلام بزار ميں اردو ميں بلاگ کرنے کے ليۓ اردو ويب پيڈ بهي ميسّر ہے...اميد ہے اب آپ سب اردو ميں بلاگنگ کرنا شروع کردينگے...

Urdu Web Pad

اپريل ميں برف باري

اللہ کي شان ہي...ماه اپريل آدها گزر چکا ہے اور کل ہي درجہ حرارت بيس اعشاريہ سينٹي گريڈ تها اور آج زبردست برفاني طوفان برپا ہے...دو منٹ باہر کهڑے ہو تو قلفي بننے لگتي ہے...کيلگري کينيڈا کے تقريباً بيچ ميں واقع ہے ...

منجمند روح أفزا

ميں روح افزا کا شيدائي ہوں ...يہاں کيلگري ميں پرودگار کي مہرباني سے يہ پاکستاني مشروب باآساني مل جاتا ہے...ليکن اس موسم ميں، اس شہر ميں، سردي کي وجہ سے روح افزا جم جاتا ہے اور شربت بنانا ايک کام ہے...پہلے بوتل کو بيسن ميں گرم پاني ميں رکھو اور پهر آدها گهنٹا انتظار کرو...چولہے پر گرم کرنا صحيح نہيں لگتا...کوئي ہے جو بتاۓ کہ ميں کيا کروں؟ منجمند روح افزا کو فٹافٹ پگهلا سکوں...

اردو ادب آڈيو

سلام بزار پوڈکاسٹ آپکي خدمت ميں اردو ادب آڈيو يعني باآواز ليکر حاضر ہونے چلا ہے...جو کتابيں ميں لائبريري سے خريد کر لايا تها اُنہيں پڑهکر آپکو سنانے کا اراده ہے...اس سلسلے ميں آپکي مدد درکار ہے...اگر آپ اردو کتب کا مطالعہ کرتے ہيں تو کيوں نہ آپ بهي اپني آواز ميں اپني پسنديده تحريرات ہميں اور تمام دنيا کو پڑهکر سنائيں؟

اردو کتب

کچھ عرصے قبل ميں لائبريري سے کافي ساري اردو کتابيں خريد لايا تها...اردو قصے کہانياں پڑھکر دل چا ہا کہ کيوں نہ ان کتابوں کو ويب سائٹ کے ذريعہ پوري دنيا ميں اردو پڑهنے والوں ميں بانٹوں...
إنشاءاللہ عنقريب اردو ميں اک کتابوں کے بارے ميں پوڈکاسٹ شروع کرنے کا اراده ہے...

سلام بزار اردو کميونٹي ويب سائٹ کا افتتاح

اسلام عليکم قارئيبن اور سامعين کرام...



Who's new

  • aliyah
  • iisaydja
  • asimmalik
  • awatm
  • sars1978

Syndicate

Syndicate content

Who's online

There are currently 0 users and 0 guests online.